ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سابق بی ایس پی لیڈر نریندر کشیپ بی جے پی میں شامل

سابق بی ایس پی لیڈر نریندر کشیپ بی جے پی میں شامل

Wed, 11 Jan 2017 22:42:36  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 11جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی ایس پی کے سابق راجیہ سبھا رکن نریندر کشیپ آج بی جے پی کے اترپردیش ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ اور ریاستی انچارج اوم ماتھر کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہو گئے۔کشیپ کو گزشتہ سال ان کی بہو کے مبینہ طور پر جہیز قتل کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔بی ایس پی نے انہیں تبھی برخواست کر دیا تھا اور وہ فی الحال ضمانت پر ہیں۔بی جے پی کو امید ہے کہ ان کی موجودگی سے غازی آباد میں پارٹی کے امکانات مضبوط ہوں گے۔کشیپ کے مطابق وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کام کاج سے متاثر ہیں۔


 


Share: